بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ملاعبت سےمرد کا پانی نکلنے کی صورت میں روزہ کا حکم


سوال

 روزے کی حالت میں میاں بیوی ایک بستر پر لیٹے ہو اور جماع کا ارادہ نہ ہو اوربیوی کے ساتھ ملاعبت سے مرد کا پانی نکل جائے تو اس کے روزے کا کیاحکم ہے؟  

جواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں بیوی سے ملاعبت کی صورت میں مردسے نکلنےوالا پانی اگرمنی(شہوت  کے ساتھ  کود کر نکلنے والا گھاڑا بدبو دار پانی) ہے،تو  روزہ فاسد ہ ہوگیاہے،اگرچہ جماع کا ارادہ نہ تھا، روزے کی قضا لازم ہے ،کفارہ نہیں ہے  ۔ اور اگر مرد سے  نکلنےوالاپانی مذی (پتلا لیس دار مادہ )ہے ، اس سے روزہ تونہیں ٹوٹا،البتہ روزہ کی حالت میں بیوی سے ملاعبت کرنا کہ روزہ کےلیےخطرہ پیداہوشرعاًمکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط ... و المباشرة و المصافحة و المعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق."

(کتاب الصوم:باب مایوجب القضاء دون الکفارۃ،ج:1،ص:204،ط:رشیدیة)

مجمع الانہر میں ہے:

"(و) تكره (المباشرة والمعانقة والمصافحة في رواية) عن الإمام لتعرضه للفساد."

(كتاب الصوم:موجب الفساد،ج:1،ص:248،ط:المطبعة العامرة)

النتف فی الفتاوی میں ہے:

"قال: و عشرون شيئًا مكروهة في الصوم: أحدها المعانقة بالشهوة، و الثاني المباشرة بالشهوة، و الثالث المماسة بالشهوة، و الرابع القبلة بالشهوة للشباب و الشيوخ، و في قول بعض الفقهاء: يكره للشباب و لايكره للشيوخ."

(كتاب الصوم، مايكره في الصوم، ج:1، ص:151، ط: مؤسسة الرسالة)

فتاوی شامی  میں ہے:

"(و) كره (قبلة) ومس ومعانقة ومباشرة فاحشة (إن لم يأمن) المفسد وإن أمن لا بأس.(قوله: وإن أمن لا بأس) ظاهره أن الأولى عدمها لكن قال في الفتح وفي الصحيحين ((أنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل ويباشر وهو صائم)) وروى أبو داود بإسناد جيد عن أبي هريرة ((أنه عليه الصلاة والسلام سأله رجل عن المباشرة للصائم فرخص له وأتاه آخر فنهاه)) فإذا الذي رخص له شيخ والذي نهاه شاب. اهـ."

فقط و اللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144509101226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں