بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف رمضان کے توڑے ہوئے روزوں کا کفارہ


سوال

آلسلامُ علیکم جناب میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اگر کسی نے مختلف رمضانوں میں کئی کئی روزے رکھ کر توڑ دئے تو اُس کے زمے ہے کہ ہر رمضان کے توڑے ہوئے روزوں کے بدلے ایک کفارہ یعنی ساٹھ روزے بمع وہ تمام روزے جو توڑ دئے لازم آتا ہے۔ یعنی اگر دو مختلف رمضانوں میں ایک ایک روزہ توڑا تو دو بار کفارہ ادا کرنا ہوگا۔میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میری عمر 37 سال ہے اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ اتنے لاگاتار روزے، جن میں وقفہ بھی نہیں ہوسکتا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ کتنے روزوں کا کفارہ مجھ پر لازم ہے، رکھنا میرے لئے ناممکنات میں سے ہے۔ صحت کے اعتبار سے بھی میں کمزور ہوں اور مسلسل روزوں سے بیمار ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔برائے مہربانی کوئی گنجائش ہے تو بتائیں۔ میں آخرت کی سزا سے یقینی طور پر بچنا چاہتا ہوں۔والسلام ایک سائل

جواب

یہ بات درست ہے کہ اگر دو مختلف رمضانوں میں الگ الگ روزہ توڑا ہو تو ہر ہر رمضان کا الگ الگ کفّارہ ادا کرنا ہوگا، البتہ ایک رمضان کے مختلف توڑے ہوئے روزوں کے بدلہ میں ایک ہی کفارہ کافی ہوگا، سائل نے جتنے رمضان کے روزہ توڑے ہیں ان کا تخمینہ لگا کر ھر رمضان کے بدلہ الگ الگ کفارہ کے روزہ رکھے گا، صرف اندیشہ کی بناء پر کفارہ کے روزوں کے علاوہ کوئی اور صورت شریعت نے تجویز نہیں کی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143412200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں