بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف لوکل کمپنیوں کے میک اپ سامان کے استعمال کا حکم


سوال

 کیا پاکستان میں استعمال ہونے والی میک اپ کی لوکل کمپنیز جیسے "مس روز"، "ہدی بیوٹی" یہ حلال ہیں؟ استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ سوال میں ذکر کردہ لوکل کمپنیز (یعنی "مس روز" یا "ہدی بیوٹی") کا بنایا ہوا میک اپ کا سامان اگر کسی ناپاک چیز   یا مضرِّ صحت چیز کی آمیزش پر مشتمل نہیں ہے تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔

 تيسير التحرير لمحمد أمين (المعروف بامیربادشاہ حنفی) میں ہے:

"( وإنما هذا ) أي كون الأصل في الأشياء الإباحة بالمعنى المذكور ( بناء على زمان الفترة لاختلاف الشرائع ) الموجب تفرقة البال وصعوبة  الضبط ( ووقوع التحريفات ) في الأحكام الشرعية المتعلقة بالعقيدة والعمل ( فلم يبق الاعتقاد )  للاختلال في الضبط والتحريف ( و ) لم يبق ( الوثوق ) أي الاعتماد ( على شيء من الشرائع ) | اعتقادا كان أو عملا ( فظهرت الإباحة بمعنى عدم العقاب على الإتيان بما ) أي بفعل ( لم  يوجد له محرم ولا مبيح ) معلوم للمكلفين".

(المقالة الثانية فى احوال الموضوع، ج:2، ص:172، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144205200245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں