بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف اشیاء پر بنی جاندار کی تصویر کا حکم


سوال

ہم گھر میں بازار سے جو ضرورت کی جو چیزیں لا تے ہیں یا ہم سے کوئی دوسرا کوئی چیز منگواتا ہے تو بعض پر جاندار کی تصویریں ہوتی ہیں اور وہ چیزیں گھر میں رہتی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ بتائیں کہ جو چیزیں ہمارے گھر میں ہیں ان کا کیا حکم ہے اور ہمارے ذریعہ سے دوسرے کے گھر میں گئی ہیں کیا ہمیں ان کا گناہ ہوگا؟

جواب

صورت مسئولہ میں روزمرہ استعمال ہونے والی وہ اشیاء جو ڈبوں میں بند ہوکرآتے ہیں اوران ڈبوں پرجاندارکی تصویر بنی ہوئی ہوتی ہیں تو خریداری سے مقصودان اشیاء کی خریداری ہے نہ کہ تصاویر کی لہذا خریدنے والے گناہ گارنہیں ہوئے بلکہ بنانے والے ہوئے، ہاں اشیاء خریدنے کے بعد اس چیز کو کسی برتن میں منتقل کردیا جائے اوراس بنی ہوئی تصویر کو چھپایا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں