بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف اجناس ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکوۃ کے وجوب کا حکم


سوال

میرے پاس 5 تولے سونا ہے اور 40 تولے چاندی اور کچھ نقدی بھی ہے، کیا مجھے سب کی مالیت ملا کے زکات دینی ہوگی؟ یا ہر جنس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی ہونا شرط ہے؟

جواب

اگر کسی شخص کی ملکیت میں مختلف اموالِ زکات ہوں، تو زکات کے وجوب کے لیے اُن سب کے  مجموعہ کا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جانا شرط ہے، ہر ایک جنس کا الگ الگ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچنا ضروری نہیں ہے،  لہذا اگر آپ کی ملکیت میں پانچ تولہ سونا، چالیس تولہ چاندی  اور  کچھ نقدی ہے تو چوں کہ اس مجموعہ کی مالیت ساڑھے باون تولہ سے زیادہ ہوجاتی ہے، اس لیے ان تمام اشیاء کے مجموعہ پر زکات لازم ہو گی۔

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 125):

"(قوله: و تضم قيمة العروض إلى الذهب والفضة) وكذا يضم بعضها إلى بعض وإن اختلف أجناسها (قوله: وكذلك يضم الذهب إلى الفضة بالقيمة حتى يتم النصاب عند أبي حنيفة) كما إذا كان معه مائة درهم وخمسة مثاقيل قيمتها مائة درهم فعليه الزكاة عند أبي حنيفة خلافًا لهما.

(قوله: وقال أبو يوسف ومحمد: لايضم الذهب إلى الفضة بالقيمة ويضم بالأجزاء) كما إذا كان معه عشرة دنانير قيمتها خمسون درهمًا ومعه أيضًا مائة درهم وجبت عليه الزكاة عندهما لكمال النصاب بالأجزاء وكذا عنده أيضا احتياطا لجهة الفقراء."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں