بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کی التحیات مکمل نہیں ہوئی اور امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا


سوال

امام پہلے  قعدے میں بیٹھے ہیں،  اس وقت میں جماعت  میں شامل ہوا،  میرے بیٹھتے هي امام تیسری  رکعت کے لیے اُٹھ جاتے ہیں ،   میں اب التحیات پوری مکمل کرکے تیسری رکعت میں شامل هوں گا یا امام کے  ساتھ  اُٹھ  جاؤں گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں  سائل  التحیات مکمل کرے گا،  پھر کھڑا ہوکر قیام میں امام کے  ساتھ شامل ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 470):

"و الحاصل أنّ متابعة الإمام في الفرائض و الواجبات من غير تأخير واجبة، فإن عارضها واجب لاينبغي أن يفوته بل يأتي به ثم يتابع، كما لو قام الإمام قبل أن يتمّ المقتدي التشهد، فإنّه يتمّه ثمّ يقوم؛ لأنّ الإتيان به لايفوت المتابعة بالكلية، و إنما يؤخرها، و المتابعة مع قطعه تفوته بالكلية، فكان تأخير أحد الواجبين مع الإتيان بهما أولى من ترك أحدهما بالكلية."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144110201753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں