بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکبر بننا بوقتِ ضرورت جائز ہے


سوال

مسجد میں نماز ہو رہی ہے، کسی بھی وجہ سے نماز کے بیچ میں ہی لاؤڈ اسپیکر سے آواز آنی بند ہو جاتی ہے، اوپر آواز آنی بند ہوگئی،  ایسی صورت میں نیچے سے کوئی صاحب تیز آواز میں تکبیریں کہنا شروع کردیتے ہیں؛ تاکہ اوپر والوں کی نماز ٹھیک ٹھاک ہو جائے تو ایسی صورت میں اوپر والوں اور مکبر کی نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

مسجد میں باجماعت نمازکی ادائیگی  کے دوران لاؤڈ اسپیکر بند ہوجانےکی وجہ سے اگر کوئی نمازی  جوکہ اسی نماز میں امام کی اقتدا  کررہا ہو،     " مکبر"  بن جائے اور بلند آواز سے تکبیر کہنا شروع کردے؛ تاکہ تمام اوپر کی منزل پر نماز پڑھنے والوں تک آواز پہنچتی رہے تو ایسا کرنا جائز ہے اور سب کی نماز درست ہے ۔ 

الفقه على المذاهب الأربعة (1/ 228):

"و يتعلق بذلك بيان حكم التبليغ، و هو أن يرفع أحد المأمومين أو الإمام صوته ليسمع الباقين صوت الإمام وهو جائز بشرط أن يقصد المبلغ برفع صوته الإحرام للصلاة بتكبيرة الإحرام. أما لو قصد التبليغ فقط، فإن صلاته لم تنعقد، و هذا القدر متفق عليه في المذهب أما إذا قصد التبليغ مع الإحرام، أي نوى الدخول في الصلاة. ونوى التبليغ. فإنه لايضر. أما غير تكبيرة الإحرام من باقي التكبيرات، فإنه إذا نوى بها التبليغ فقد فإن صلاته لاتبطل، ولكن يفوته الثواب."

(مبحث شرح بعض سنن الصلاة وبيان المتفق عليه والمختلف فيه،التبليغ خلف الإمام، ط:دارالکتب العلمیہ بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں