بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ ہندوستان میں ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن کتنا ہے؟


سوال

موجودہ ہندوستان میں ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن کتنا ہے ؟ نیزآج 21مارچ2021 کواس کی قیمت کتنی ہے؟

جواب

ساڑھے باون  تولہ چاندی  کا وزن اس زمانے میں  رائج  وزن کے اعتبار سے : چھ سو بارہ (612) گرام، پنتیس (35)  ملی گرام ہے۔باقی آپ  ہندوستان کے جس شہر میں ہیں،   وہاں کے  صرافہ  بازار سے  (21)  مارچ کے دن کی ایک تولہ چاندی کی قیمت معلوم کرکے ، اس قیمت کو  ساڑھے باون کے ساتھ ضرب  دے دیں،  جو نتیجہ آئے گا وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی اکیس مارچ کی  قیمت ہوگی۔ اور اب تک زکات ادا نہ کی ہو تو اِس وقت صرافہ بازار میں اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، یا انٹرنیٹ پر آج کی تاریخ میں اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، اور اس کے مطابق زکات کا حساب کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں