بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجامعت کے بعد غسل میں تاخیراور مجامعت کے بعد بالکل برہنہ سونا


سوال

 جماع کے بعد میاں بیوی کے سو جانے سے کوئی گناہ تو نہیں؟ بیوی سے جماع کرنے کے بعد آدھی رات تک بغیر کپڑوں کے ناپاکی کی حالت میں سو جانا۔اور نیند میں کسی کو ہمارے اوپر اژدھا چھوڑتے ہوئے دیکھنا۔اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

جواب

مجامعت کے بعد افضل یہی ہے کہ  آدمی جلدی غسل کر کے پاک صاف ہوجائے، لیکن اگر نماز کے وقت تک غسل کو مؤخر کردے تو گناہ گار نہیں ہوگا، البتہ فجر  تک غسل مؤخر کرنے کی صورت میں اگرہم بستری کے بعد سونا ہوتو بہتر یہ ہے کہ آدمی  استنجا اوروضو کرکے سوجائے، اور پھر  بیدار ہوکر غسل کرلے،البتہ مجامعت کے بعد بالکل برہنہ ہوکر سونا شریعت  میں پسندیدہ نہیں ؛  اس لیے  بقدرِ ضرورت لباس اوڑھ کر سونا چاہیے۔

خواب میں آپ کا اژدھا دیکھنا شیطانی اثرات ہیں، ہم بستری کے بعد کپڑے پہن کر سونے کا اہتمام کیجیے،  نیز سونے سے پہلے سونے کی دعا اور مسنون اذکار بھی پڑھاکیجیے، اور حتی الامکان پاکی کی حالت میں سونے کا معمول بنائیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"‌الجنب ‌إذا ‌أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لا يأثم. كذا في المحيط.

قد نقل الشيخ سراج الدين الهندي الإجماع على أنه لا يجب الوضوء على المحدث والغسل على الجنب والحائض والنفساء قبل وجوب الصلاة أو إرادة ما لا يحل إلابه. كذا في البحر الرائق كالصلاة وسجدة التلاوة ومس المصحف ونحوه. كذا في محيط السرخسي."

(کتاب الصلاۃ،ج1،ص16،ط؛دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں