بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسے مدرسے کا مہتمم کا اپنے لیے بڑی تنخواہ رکھنے کا حکم جو طلبہ سے فیس لیتے ہیں


سوال

ایسا مدرسہ جس میں طلبہ سے فیس لی جاتی ہو  اس کے  مہتمم کا اپنے  لیے بڑی تنخواہ  مقرر کرنا کیسا ہے ؟

جواب

ایسا مدرسہ جو وقف ہو  اور اس  میں طلبہ سے فیس لی جاتی ہو ، عوام الناس سے چندہ نہ لیا جاتا ہو   تو   اس کے  مہتمم کا اپنے  لیے مجلس شوریٰ کی مشاورت سے معقول تنخواہ مقرر  کر لینا  جائز ہے۔ اور اگر  اس ادارے کا بانی ہی مہتمم ہو  اور  ادارہ پرائیوٹ ہو، وقف شدہ نہ ہو  تو  مدرسہ کے اخراجات اور ملازمین کی تنخواہیں نکالنے کے بعدفیس کی پوری رقم کا وہی   مالک  ہوتا ہے ایسی صورت میں تنخواہ  مقرر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(يستحق القاضي الأجر على كتب الوثائق) والمحاضر والسجلات (قدر ما يجوز لغيره كالمفتي) فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى."

 (كتاب الإجارة،باب فسخ الإجارة،مطلب في إجارة المستأجر للمؤجر ولغيره، ج:6، ص:92،ط:سعيد)

فتاوی ہندیہ  میں ہے:

"(وأما بيان) (أنواعها) فنقول إنها ‌نوعان: نوع يرد على منافع الأعيان كاستئجار الدور والأراضي والدواب والثياب وما أشبه ذلك ونوع يرد على العمل كاستئجار المحترفين للأعمال كالقصارة والخياطة والكتابة وما أشبه ذلك، كذا في المحيط."

(كتاب الاجارة الباب الاول في بيان تفسيرالاجارةو ركنها، ج: 4،  ص :411، ط:دارالفكر)

وفیہ  ایضاً:

"ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي، وكما يجب الأجر باستيفاء المنافع يجب بالتمكن من استيفاء المنافع إذا كانت الإجارة صحيحة . . ."

(کتاب الإجارۃ،الباب الثانی متی تجب الاجرۃ،ج:4، ص:413، ، ط: دارالفكر)

وفیہ ایضاً:

"إذا استأجر رجلا ليعلم ولده حرفة من الحرف فإن بين المدة بأن استأجر شهرا مثلا ليعلمه هذا العمل يصح العقد وينعقد على المدة حتى ‌يستحق ‌المعلم الأجر بتسليم النفس علم أو لم يعلم."

(الفتاوى الهندية ،كتاب الاجارة الباب الاول في بيان تفسيرالاجارةو ركنها، ج: 4،  ص :418، ط:دارالفكر)

شرح المجلۃ لرستم باز میں ہے:

"كل يتصرف في ملكه كيفما شاء."

(الباب الثالث في المسائل اللمتعلقة بالحيطان و الجيران، المادة:1192، ج:1، ص:517، ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں