بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محتشم نام رکھنا کیساہے؟


سوال

"محتشم" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’مُحتَشِم‘‘ (میم  کے پیش، تا کے زبر اور شین کے زیر کے ساتھ) عربی زبان میں باحیا اور باوقار شخص کو کہتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے ’’مُحتَشِم‘‘  نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(والحَشِيمُ) ، كَأَمِيرٍ: (المُحْتَشِمُ) وَهُوَ المَهِيب، ووَقَعَ فِي بعض نُسَخِ الصِّحاح: ورَجُلٌ حِشِّيمٌ على وزن سِكِّيتٍ، أَي: مُحْتَشِم، وَكَأَنَّه غلط. (وإِنّي لأَتَحَشَّمُ مِنْهُ تَحَشُّمًا) أَي: (أَتَذَمَّمُ مِنْهُ وأَسْتَحِي) ، وَقَالَ عَنْتَرَة: (وَأَرَى مَطاعِمَ لَو أَشاءُ حَوَيْتُها ... فَيَصُدُّنِي عَنْهَا كَثِيرُ تَحَشُّمِي)(والحُشُمُ، بِضَمَّتَيْنِ: ذُو الحَياءِ) ، كَذَا فِي النُّسَخِ والصَّوابُ: ذَوُو الحَياءِ (التَّامِّ) كَمَا هُوَ نَصُّ ابنِ الأعرابيّ."

(حشم ج:31، ص:493، ط:دار الهداية)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(احتشم) استحيا وسلك في حياته مسلكا محمودا وسطا وبأمره اهتم به."

(باب الحاء، ج:1، ص:187، ط:دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں