بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کا تھکاوٹ کی وجہ سےغسل کرنا


سوال

ہم پاکستان سے عمرہ کی غرض سے سعودیہ جا رہے ہیں، ملتان ایئرپورٹ سے جدہ کی فلائیٹ ہے، کیا ہوٹل پہنچنے پر سفری تھکاوٹ کی وجہ سے حرم جانے سے پہلے نہا سکتے ہیں ؟ ہم ملتان سے ہی احرام باندھ کر سفر شروع کریں گے۔

جواب

صورت مسئولہ میں محرم کا  احرام کی حالت میں غسل کرنا  جائز ہے،البتہ خوشبو والا صابن استعمال نہ کرے  ۔  

غنیۃ الناسک میں ہے : 

"وله الاغتسال بأی ماء کان ،ولکن بحیث لا یزیل الوسخ بل  یقصد الطھارۃ او دفع الغبار  او الحرارۃ ،وامّا ازالة الوسخ فمکروھة." 

( باب الاحرام ،فصل فی مباحات الاحرام ،ط: ادارۃ القرآن )  

فتاوی شامی میں ہے : 

"(قوله لا يتقي الاستحمام إلخ) شروع في مباحات الإحرام وفي شرح اللباب ويستحب أن لا يزيل الوسخ بأي ماء كان بل يقصد الطهارة أو رفع الغبار والحرارة." 

(کتاب الحج ،فصل فی الاحرام وصفۃ المفرد ،2 / 490 ،ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں