بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم ایک دوسرے کا حلق کرسکتے ہیں؟


سوال

کیا محرم کسی کو احرام سے نکالنے کے لیے اس کا حلق کرسکتا ہے جب کہ اپنا حلق ابھی تک نہ کرایا ہو؟

جواب

 حج یا عمرہ کرنے والے جب حج یا عمرہ کے تمام افعال سے فارغ ہوجائیں اور ان کے ذمے صرف حلق رہ جائے تو ایسے لوگ ایک دوسرے کا حلق کرکے احرام سے نکل سکتے ہیں، ایسی صورت میں سر مونڈنے والے اور منڈانے والے پر کچھ بھی لازم نہیں ہوگا، کیوں کہ اب سر مونڈنا یا منڈانا ان کے لیے جائز ہے۔ (حج کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا:۱/ ۱۲۰) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201231

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں