بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جُمادى الأولى 1446ھ 02 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

”محمد ہادی“ نام رکھنا کیسا ہے ؟


سوال

”محمد ہادی“ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

 عربی لغت میں لفظ ”ہادی“ کے دو معنیٰ آتے ہیں، ایک معنیٰ: ” راستہ دکھانے یا بتانے والا“،  اس معنیٰ کے اعتبار سے ” محمد ہادی “نام رکھنا درست ہے، دوسرا معنیٰ ہے: ” سیدھے راستے (دین) پر چلانے والا“، یعنی  ”ہدایت کی توفیق دینے والا“،  اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ لفظ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے، تاہم مخلوق پر بھی اس کا اطلاق جائزہے،  ، بہر حال ” محمد ہادی “ رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسيط میں ہے:

"(هدى) فلان -هدًى و هدياً وهداية استرشد،و يقال هدى فلان هدْى فلان: سار سيره و فلان أرشده و دله، (الهادى) : من اسماء الله الحسنى و الدليل (هداة)."

(باب الهاء، ص: 978، ط: دار الدعوة)

فقط والله  اعلم


فتوی نمبر : 144604101707

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں