بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد سعدان نام رکھنا


سوال

 میرے بیٹے کا نام محمد سعدان ہے اس کا معنی کیا ہے اور یہ اسلامی نام ٹھیک ہے کہ نہیں اس کے بارے میں میری رہنمائی کریں۔

جواب

"سَعْدَان"(حرف ’’س‘‘ کے زبر کے ساتھ) اس کے معنی ہیں: کھجور کے درخت کے کانٹے۔ ایک خار دار پودا جو گھنی چراگاہ  میں ہوتا ہے۔  ایک خاص قسم کا پودا۔اور  دوسرا معنی  ہے  سعادت خوش بختی۔  آخری معنی  کے اعتبار سے مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔ اور (سُعْدَان (حرف ’’س‘‘ کے پیش کے ساتھ )اس کے معنی ہیں: میں خدا تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی اطاعت کرتا ہوں۔یہ نام رکھاجاسکتاہے۔ اور شروع میں  محمد بھی لگا سکتے   ہیں  ۔

القاموس الوحید میں ہے :

"السعدان (س کے زبر کے ساتھ)کھجور کے درخت کے کانٹے ، ایک خار دار پودا جو گھنی چرا گاہ میں ہو تا ہے "۔

(ص:769،ادارہ اسلامیات )

تاج العروس  میں ہے :

"( و ) سُعْدان ، ( كسُبْحَانَ : اسمٌ للإِسْعَادِ ، و ) يقال : ( سُبْحَانَهُ وسُعْدَانَهُ ، أَي أُسَبَّحُهُ وأُطِيعُهُ ) ، ما سُمِّيَ التسبيح بِسُبْحَانَ ، وهُمَا عَلَمَانِ كعُثْمانَ ولُقْمانَ".

(8/ 201، دار الهداية)

المعجم الرائد میں ہے :

جمع الجمع سعادين،مفرد سعدانة:
1 - (النبات) نبت برِّيّ له شوك، وهو من أنجع المرعَى :-مَرْعى ولا كالسّعدان [مثل]: يُضرب للشَّيء يُفَضَّل على أقرانه.
2 - شوك النَّخل."

(821/2،ط:دار العلم للملایسین)
فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144507101838

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں