بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

"محمد اﷲ "نام رکھنا


سوال

"محمداللہ" نام رکہنا کیسا ہے؟

جواب

"محمد اللہ "نام عربی ترکیب کے اعتبار سے درست نہیں اس کے علاوہ کوئی اور بہتر نام رکھ لیں نام کے سلسلے میں حضور اکرم ﷺ نے اپنے بچوں کے اچھے اچھے بامعنیٰ نام رکھنے کی ہدایات فرمائی ہیں اور ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء کرام علیھم السلام کے ناموں پر رکھا کرو، اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنا بھی بہت پسندیدہ ہے۔ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سب سے پسندیدہ نام "عبداللہ "اور "عبدالرحمٰن" ہیں اور سب سے سچے نام "حارث" اور"ھمام" ہیں ۔ حارث کا معنیٰ ہے کھیتی باڑی کرنے والا ( یعنی آخرت کی تیاری کرنے والا) اور ھمام کا معنیٰ ہے فکرمند (آخرت بنانے کی فکر رکھنے والا)۔ اسی ضابطہ کے مطابق آپ کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ بامعنی ناموں کی ایک فہرست ہماری ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے اس سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں ۔


فتوی نمبر : 143101200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں