بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد صائم یا محمد صارم نام رکھنا


سوال

میرے ہاں ماشاءاللہ بیٹا ہوا ہے تو اس کا نام میں محمد صارم یا محمد صائم رکھنا چاہتا ہوں، جناب کیسا رہے گا؟

جواب

صائم "معنیرکنے والا" اور "بچنے والا" کے آتے ہیں، روزہ دار کو بھی "صائم"کہتے ہیں۔

"مُحَمَّد " کا معنی ہےبہت تعریف کیا جانے والا  اورمحمّد حضوراکرمﷺ کے اسماءِ مبارکہ میں  سے مشہور اسمِ  مبارک ہے؛لہذااس معنیٰ کے اعتبار سے "محمدصائم" نام رکھنا درست ہے۔

"  (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

"صَارِم"  کا معنی ہیں: بہادر آدمی، ارادےکا پکا،  مستقل مزاج، شیر   ۔

(القاموس الوحید، المادّہ: ص، ر، م، ص:923، ط:ادارۃ الاسلامیات)

  اس کے مادے "ص، ر، م" سے "اُصَیرِم" ایک صحابی کا لقب ہے؛لہذا بچے کا نام " محمد صارم " رکھنا بھی درست ہے، لہذا دونوں نام رکھنا درست ہیں۔

معرفة الصحابة لأبي نعيممیں ہے:

"حدثنا محمد بن أحمد بن حمدان، ثنا الحسن بن سفيان، ثنا أبو كامل الفضيل بن الحسين، ثنا بشر بن المفضل، ثنا بشير بن ميمون، عن عمه، أسامة بن أخدري، أن رجلا، من بني شقرة يقال له أصرم، كان في النفر الذين أتوا النبي صلى الله عليه وسلم فأتاه بغلام له أسود، وقد اشتراه، فقال: يا رسول الله، إني اشتريت هذا، وإني أحببت أن تسميه، وتدعو له بالبركة، قال: «ما اسمك أنت» قال: أصرم، قال: «بل أنت زرعة، فما تريده؟» قال: أريد راعيا، قال: «فهو عاصم» وقبض النبي صلى الله عليه وسلم كفه ."

(‌‌أصرم الشقري وفد على النبي صلى الله عليه وسلم من بني شقرة، ودعا له فسماه زرعة،ج:1،ص:345،ط:دار الوطن للنشر)

القاموس المحيط  میں ہے:

"صام صومًا وصيامًا واصطام: أمسك عن الطعام والشراب والكلام والنكاح والسير، وهو صائم وصومان وصوم.

ج: صوام وصيام وصوم وصيم وصيم وصيام وصيامى".

(فصل الصاد،ص:1131،ط:مؤسسة الرسالة للطباعة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں