بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محد حسین نام رکھنا


سوال

’’محد حسین‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اگر آپ کی مراد ”محمد حسین“ نام رکھنا ہو تو یہ نام رکھنا اچھا ہے، ’’حسین‘‘  سرکارِ دوعالم ﷺ کے محبوب نواسے کااسمِ گرامی ہے،صحابہ کرام علیہم الرضوان اور انبیاءِ عظام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھنا باعثِ سعادت اور برکت ہے۔

اور اگر مراد ” مُحِد حُسِیْن“ نام کے بارے میں سوال ہو تو  ’’محد‘‘  کے معنی :(1) سوگ منانے ولا۔ (2) تلوار تیز کرنے والا۔ اس لیے ’’محد حسین‘‘  نام رکھنا بہتر نہیں ہے۔

المعجم الوسيط (1/ 160):
"(أحدت) الْمَرْأَة حدت فَهِيَ محد وَالسيف والسكين وَنَحْوهمَا حَده وبصره إِلَيْهِ حَده".
تاج العروس (8/ 11):
"( {وأَحَدَّتْ) } إِحداداً، وأَبَى الأَصمعِيُّ إِلّا {أَحَدَّتْ} تُحِدُّ فهِي {مُحِدٌّ، وَلم يَعْرِف حَدَّتْ. وَفِي الحَدِيث (لَا} تُحِدُّ المرْأَةُ فوقَ ثلاثٍ وَلَا تُحِدُّ إِلّا على زَوْج)
 ".  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109203295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں