بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محیص نام رکھنا


سوال

اپنے بیٹے کا محیص نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا کیا معنی ہے؟ نیز اس نام کا کوئی صحابی موجود ہے ؟

جواب

مُحِیْص (میم کے پیش، حاء کے زیر کے ساتھ) کا معنی ہے ہٹانے والا، الگ کرنے والا۔ یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

نیز صحابی کا نام  محیص نہیں بلکہ مُحَیَّصَۃ (میم کے پیش، حاء کے زبر، یاء پر تشدید اور زبر، اور آخر میں ہاء کے ساتھ) ہے۔ اگر صحابی کے نام پر نام رکھیں تو اس میں صحابی کی طرف نسبت ہی کافی ہوتی ہے، معنیٰ کا لحاظ نہیں کیا جاتا۔

اسد الغابۃ  میں ہے:

"4784- محيصة بن مسعود

ب د ع: محيصة بن مسعود بن كعب بن عامر بن عدي بن مجدعة بن حارثة بن الحارث بن الخزرج بن عمرو بن مالك بن الأوس الأنصاري الأوسي ثم الحارثي، يكنى أبا سعد.

يعد في أهل المدينة."

(أسد الغابة في معرفة الصحابة ط العلمية،‌‌حرف الميم، ‌‌باب الميم والحاء،5/ 114، الناشر: دار الكتب العلمية)

طبقات کبیر میں ہے:

"561 - ‌مُحَيَّصةُ بنُ مَسْعُود

ابن كعب بن عامر بن عديّ بن مَجْدَعة بن حارثة، وأمه إدامُ بنت الجَمُوح بن زيد بن حَرام من بني سَلمة، فَوَلدَ ‌مُحَيصَةُ: مُكنِفًا، وثعلبةَ وأمهما سُهَيمَةُ بنت أسلم بن حَرِيش بن عدي بن مَجْدَعَةَ بن حارثة، وعبدَ الرحمن وأمه القبطبّة لا عقب له، وحَرَامًا ودِحيةَ والربيعَ لا عقبَ لهم، وأمهم هند بنت عَمرو بن الجموح بن زيد بن حرام بن غَنم من بني سلمة، وشعيبًا لا عقبَ له، وأمه ليلى بنت سهل بن زيد بن كعب بن عامر بن عدي بن مَجْدَعة بن حارثة وأُمامَةَ، وأمها هند بنت ربيعةَ بن معقل مِنْ بني سُليم من بني ناضِرَةَ بن خُفَاف."

(الطبقات الكبير،الصحابة، الطبقة الثانية من المهاجرين والأنصار، ‌‌ومن بني حارثة بن الحارث بن الخزرج بن عَمرو، 4/ 285، ط: مكتبة الخانجي، القاهرة)

العین میں ہے:

"حوص: الحَوَص: ضيِقٌ في إحدى العينين دون الأخرى. ورجلٌ أحوصُ، وامرأة حَوْصاءُ.

حيص: الحَيْصُ: الحَيْدُ عن الشّيء، والمَحِيص: المَحيِد. يقال: هو يَحيص عنّي، أي: يحيد وهو يحايصني، وما لك من هذا الأمر ‌مَحِيص، أي: مَحِيد."

(العين،‌‌‌‌حرف الحاء، باب الحاء والصاد، ‌‌باب الحاء والصاد، 3/ 269، ط: مكتبة الهلال)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں