کیا محرم میں مہندی لگانا گناہ ہے ؟
محرم الحرام کے مہینہ میں مہندی لگانا جائز ہے،یہ گناہ کا کام نہیں ہے، اس کو ناجائز اور گناہ سمجھنا خود گناہ ہے۔
بخاری شریف میں ہے:
"عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه فهو رد".
(كتاب الصلح، باب: إذا الصطلحوا على صلح جور فهو مردود، 370/1، قديمي)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501100400
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن