کیا محرم الحرام میں بیوی کے ساتھ حقوق زوجیت ادا کر سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ شریعت نے درج ذیل حالات میں حقوق زوجیت ادا کرنے سے منع کیا ہے :
۱۔ روزہ کی حالت میں ۔
۲۔ احرام کی حالت میں ۔
۳۔ حاجی کے لیے طواف زیارت سے پہلے تک ۔
۴۔ ماہواری کے دنوں میں ۔
۵۔ نفاس ( یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے ) کے دنوں میں ۔
ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں حقوق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، لہذامحرم الحرام میں بھی حقو ق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144301200152
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن