بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم میں میٹھا پکاکر تقسیم کرنا


سوال

کیا 10 محرم کو میٹھا یعنی کھیر بانٹ سکتے ہیں؟

جواب

 آج کے دور میں9، 10 محرم کو ’’کھیر،حلیم یا شربت وغیرہ ‘‘  بنانے اور باٹنے  کا التزام کرنا چوں کہ اہلِ  باطل کا شعار بن چکا ہے،  لہذا ان دنوں میں اس سے مکمل اجتناب کیا جائے؛  تاکہ ان کی مشابہت سے بچ جائیں؛ فساق و فجار کی مشابہت اختیار کرنا شرعاً ممنوع ہے،  البتہ  محرم الحرام کے ان مخصوص دنوں کے علاوہ  کسی دن اگر کسی باطل نظریے یا رسم کی پیروی سے اجتناب کرتے ہوئے کھیر یا کوئی اور چیز پکاکر تقسیم کی جائے تویہ منع نہیں ہے۔

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"أطلق أصحاب الاتجاه الأول البدعة على كل حادث لم يوجد في الكتاب والسنة، سواء أكان في العبادات أم العادات، وسواء أكان مذموما أم غير مذموم."

 (ج: 8، ص:21،  ط: دار السلاسل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں