بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم میں کالے کپڑے بنانا اور فروخت کرنا


سوال

محرم الحرام میں کالے کپڑے بنانا اور اس کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے؟

جواب

محرم کے مہینہ یا کسی بھی مہینہ میں کالے کپڑے بنانا اور اس کی خریدو فروخت کرنا جائز ہے،  البتہ  اس زمانے میں خاص طور پر محرم کے مہینے میں کالے رنگ کا لباس پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے، اس لیے جن ایام میں یہ لوگ سیاہ لباس پہنتے ہیں اس دوران اس طبقے کے ساتھ مشابہت سے بچنے کے لیے سیاہ لباس پہننے  سے اجتناب لازم ہے لیکن  چوں کہ فی نفسہ اس جائز استعمال موجود ہے، اس لیے اس کی  خرید وفروخت  جائز ہے۔

البحرالرائق میں ہے:

وقد استفيد من كلامهم هنا أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه، وما لا فلا، ولذا قال الشارح: إنه لايكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة.(5/155)۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں