بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم میں صحابہ کا نکاح


سوال

محرم میں کن کن صحابہ کرام کی شادیاں ہوئی ہیں؟

جواب

بعض روایات کے مطابق محرم الحرام کے مہینے میں  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چہیتی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی  حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کروائی تھی، گو مہینے میں اختلاف ہے، لیکن  بعض مؤرخین نے محرم الحرام میں شادی ہونے کو راجح قرار دیا ہے۔

سیرۃ المصطفی میں مولانامحمدادریس کاندہلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

"اسی سال (یعنی سن 2 ہجری میں، اس میں اختلاف ہے کہ مہینہ کون سا تھا،ذوالحجہ ،محرم یاصفر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہاکی شادی حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے فرمائی"۔

(سیرۃ المصطفی 2/171،ط:الطاف سنز )

باقی اس کے علاوہ دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نکاح  کا محرم الحرام کے مہینے میں ہونے سے متعلق  تحقیق نہ ہوسکی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200454

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں