بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

محرم کے مہینہ میں عقیقہ کرنا


سوال

محرم میں عقیقہ کرنا کیسا ہے؟

جواب

شریعتِ مطہرہ  میں  محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی  مہینے عقیقہ کرنے کی ممانعت نہیں ہے ،دیگر مہینوں کی طرح اس ماہِ مبارک میں بھی عقیقہ کرنادرست اور جائزہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

" أنها إن لم تذبح في السابع ذبحت في الرابع عشر، وإلا ففي الحادي والعشرین، ثم هکذا في الأسابیع."

(باب العقیقة،17 / 117 ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامیة)

فيض الباری شرح صحيح البخاری  میں ہے :

"ثم إن الترمذي أجاز بها إلى يوم إحدى وعشرين. قلتُ: بل يجوز إلى أن يموت، لما رأيت في بعض الروايات أنَّ النبيَّ صلى الله عليه وسلّم عقّ عن نفسه بنفسه". 

(ج:7،ص:81،ط:مکتبۃ مشکاۃ الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512101545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں