بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کی مجالس میں ماتم کرنے والوں کا جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال

جو لوگ محرم میں شیعہ لوگوں کی مجالس میں جاتے ہیں، اور وہ لوگ سید بھی نہیں ہوتے تو ان کی مجالس میں جا کر ماتم کرتے ہیں، کیا ہم سنی ان کا جنازہ پڑھا سکتے ہیں؟

جواب

اگر کوئی  مسلمان محرم کی مجالس میں جاکر ماتم کرتا ہے، لیکن اس کے عقائد صحیح ہیں تو یہ  فاسق اور فاجر شمار ہوگا، انتقال کی صورت میں  اس کا جنازہ اد اکیا جائے گا،  لیکن اگر کسی کے متعلق یقین سے معلوم ہوکہ وہ کفریہ عقائد میں مبتلا تھاتو  ایسے شخص کے عقیدے کا علم ہونے کے باوجود اس کی نماز جنازہ پڑھنا  جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200617

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں