اگر بندہ کسی دوسرے شہر میں رہتا ہے اور وہ محرم الحرام کے ایام میں اس بندہ کو چھٹی ملتی ہے ایک ہفتہ کی وہ گھر جاتا ہے کیا وہ اپنی بیوی سے ہمبستری کر سکتا ہے کہ نہیں؟
درج ذیل حالات میں میاں بیوی کے لیے ہم بستری کرنا شرعاً ممنوع ہے۔
1۔ روزہ کی حالت میں۔
2۔ احرام کی حالت میں۔
3۔ حاجی کے لیے طوافِ زیارت کرنے سے پہلے تک۔
4۔ ماہواری کے دنوں میں۔
5۔ نفاس (یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے) کے دنوں میں۔
ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں ہم بستری جائز ہے؛ لہذا محرم الحرام میں ہم بستری کی ممانعت کا عقیدہ رکھنا یا اسے جائز نہ سمجھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100008
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن