بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حفی نام رکھنا


سوال

 میں اپنے بیٹے کا نام"محمد حَفِى"رکھنا چاہتا ہوں،  یہ نام نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے 99 ناموں میں سے 2 نام ہیں،  کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں!  آپ اپنے بیٹے  کا نام "محمد حفی"  رکھ سکتے ہیں۔ "حفی" کا معنی ہے: بہت زیادہ لطیف و مہربان ہونا، نیک ہونا، لطف و کرم، مہربانی اور اکرام میں مبالغہ کے ساتھ اہتمام کرنے والا۔

سبل الہدی والرشاد میں ہے:

"«الحفي»: البرّ اللطيف، يقال: حفيت بفلان و تحفّيت به إذا اعتنيت بكرامته."

(سبل الهدى والرشاد سبل الهدى والرشاد، في سيرة خير العباد لمحمد بن يوسف الصالحي الشامي (المتوفى: 942هـ) : الباب الثالث في ذكر ما وقفت عليه من أسمائه الشريفة صلى الله عليه وسلم وشرحها وما يتعلق بها من الفوائد، حرف الحاء المهملة (1/ 449)،ط. دار الكتب العلمية بيروت ، الطبعة: الأولى، 1414 هـ - 1993 م)

فقط، والله اعلم


فتوی نمبر : 144212200736

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں