بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حسان حمزہ نام کا حکم


سوال

بچے کا نام" محمد حسان حمزہ " رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"محمد حسان حمزہ " نام رکھنا درست ہے ،کیوں کہ " محمد" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے ،  سعادتوں اور برکتوں کے حصول کے لیے نیز محبت وعقیدت میں نامِ نامی اسمِ گرامی ’’محمد‘‘ (ﷺ)" کی نسبت سے   ’’ محمد‘‘  نام  رکھنے کو  یا بطور برکت نام کے شروع میں لانے کو علماء وصلحاء نے انتہائی مستحسن قرار دیاہے، اور بعض احادیث میں اس کے فضائل بھی وارد ہیں ،"حسان" کا معنیٰ ہے: "بہت اچھا" ، یہ ایک  جلیل القدر صحابی کا نام بھی ہے جن کا پورا نام حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اشعار پڑھا کرتے تھے،’’حمزہ‘‘  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام ہے،اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت ہے؛لہذا والد کا نام ہونے کے ساتھ ساتھ اگر صحابی کی طرف نسبت کرتے ہوئے اسے نام کا آخری جزء بنایا جائے تو یہ بھی باعث خیر ہے ۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابہ میں ہے :

" حسان بن ثابت بن المنذر بن حرام بن عمرو بن زيد مناة بن عدي بن عمرو بن مالك بن النجار الأنصاري الخزرجي ثم النجاري شاعر رسول الله صلى الله عليه وسلم."

(ج:2،ص:62،دارالجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں