بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد عرباض عادل نام رکھنا


سوال

 میرے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ میں نام رکھنا چاہتا ہوں، گھر والوں کی طرف سے چار نام بتاۓ گۓ ہیں۔ میں چاہتا ہوں آپ میری راہنمائی فرما دیں، کوئی ایک نام تجویز کر دیں:  محمد عرباض عادل،  محمد عبدالوہاب،  محمداحسان عادل،  محمد فضل عادل۔

جواب

ذکرکردہ چاروں نام  رکھنا درست  ہیں ،جس نام پر ہر گھر والوں کا اتفاق ہوجائے اس کا انتخاب کرلیں  باقی نام تو واضح ہیں البتہ محمد عرباض  کی تفصیل یہ ہے کہ عرباض ایک مشہور  صحابی  کا اسم گرامی   ہے۔

الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:

"عرباض: بكسر أوله وسكون الراء بعدها موحدة وبعد الألف معجمة، ابن سارية السلمي أبو نجيح. صحابي مشهور من أهل الصفّة، هو ممن نزل فيه قوله تعالى: وَلا عَلَى الَّذِينَ إِذا ما أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ [التوبة: 92] . [وقال أيضا كل واحد من عمرو بن عبسة والعرباض بن سارية: أنا رابع الإسلام، لا يدرى أيّهما قبل صاحبه]. ثم نزل حمص. وحديثه في السنن الأربعة".

(الاصابة في تمييز الصحابة: العين بعدها الراء (4/ 398)، برقم (5517)، ط. دار الكتب العلمية بيروت، الطبعة الأولى: 1415 هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100573

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں