محمد زارم داؤد نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟
''زارم ''،'' زرم'' سے ہے لغت میں اس کے معنی: ذلیل و رسوا، کنجوس، تنگ دست، معنی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔
بہتر ہے کہ صرف ـ’محمد داؤد’ نام رکھ لیا جائے۔
المعجم الوسیط میں ہے :
"(زرم) زرما ولى وَانْقطع يُقَال زرم الدمع وزرم الْبَوْل وزرم الْكَلَام وزرم البيع وبخل وذل وضيق عَلَيْهِ فَهُوَ زرم وَهِي زرمة".
(393/1،دار الدعوة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144506102144
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن