بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد وجدان مصطفی نام رکھنے کا حکم


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام "محمد وجدان مصطفی" رکھنا چاہتا ہوں۔ آپ کی تجویز اور رہنمائی چاہیے کہ کیا یہ نام میں منتخب کر سکتا ہوں۔ 

جواب

"وِجْدَان" کے معنی محسوس کرنے  اور شعور  کے آتے ہیں۔

"محمد"کے معنی ہیں "جس کی بار بار تعریف کی جائے"  اور محمد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کاذاتی  نام ہے اورلفظ" محمد "ناموں کی ابتداء میں برکت کے لیے لگایا جاتا ہے۔

"مصطفی "کے معنی ہیں چنا ہوا اور حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کا صفاتی نام ہے۔

لہذا محمد وجدان مصطفی نام رکھنا درست ہے۔

 معجم الوسيط میں ہے:

"الوِجْدَانُ  :

"الوِجْدَانُ الوِجْدَانُ (في الفلسفة) : يُطلَقُ أَوّلاً: على كلِّ إِحساس أَوَّلِيٍّ باللَّذَّة أَو الأَلم. وثانيًا: على ضَرْبٍ من الحالات النفسيَّة من حيثُ تأَثُّرُها باللَّذَّة أَو الأَلم في مقابل حالاتٍ أخرى تمتاز بالإدراك والمعرفة."

(ج نمبر ۲ ص نمبر ۱۰۱۳،دار الدعوۃ)

القاموس الوحیدمیں ہے:

"حمّد (فلانا): بار بار تعریف کرنا۔"

(ص نمبر ۳۷۳،ادارۃ الاسلامیات)

"اصطفاہ: منتخب کرنا"

(ص نمبر ۹۳۱، ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101922

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں