میرے بیٹے کا نام محمد سعدان ہے، اس کا معنی کیا ہے؟ اور یہ اسلامی نام ٹھیک ہے کہ نہیں ؟اس کے بارے میں میری راہ نمائی کریں۔
"محمد" ہمارے نبی ﷺ کا نام مبارک ہے جس کا معنی ہے :وہ ذات جس کی مستقل تعریف کی جائے ۔
جب کہ سَعْدَان كامعنی 1) ایک کانٹے دار جھاڑی جو اونٹ کی غذا ہے،2)کھجور کے درخت کا کانٹا ۔
لہذا سعدان نام رکھنا مناسب نہیں ۔
بہتر یہ ہے کہ سعد نام رکھ لیا جائے ،متعدد جلیل القدر صحابہ کرام کا نام سعد تھاجیسے:سعد بن عبادۃ،سعد بن معاذ،سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم اور صحابہ کرام کے تعارف کی مشہور کتاب اسد الغابہ میں 95 صحابہ کا نام سعد مذکور ہے،مزید اسلامی ناموں کی راہ نمائی کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے: اسلامی نام
القاموس المحیط میں ہے :
"و التحميد: حمد الله مرة بعد مرة،وإنه لحماد لله عز وجل، ومنه: "محمد"، كأنه حُمد مرة بعد مرة."
(باب الدال،فصل الحاء،ص:275،ط:مؤسسة الرسالة)
لسان العرب میں ہے:
"والسعدان: شوك النخل؛ عن أبي حنيفة، وقيل: هو بقلة. والسعدان: نبت ذو شوك."
(د،فصل السين المهملة،ج:3،ص:215،ط:دار صادر)
تکملۃ معاجم العربیۃ میں ہے:
"سعدان وجمعه سعادين: قرد."
(حرف السین،سعد،ج:6،ص:78،ط:وزارة الثقافة والإعلام، الجمهورية العراقية)
اسد الغابۃ میں ہے:
"1962- سعد بن الأخرم........2057- سعد غير منسوب، روى عنه زياد بن جبير."
(حرف السين،باب السين والعين،ج2،ص:417-468،ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507100264
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن