بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد روحان نام رکھنا


سوال

 میں اپنے بیٹے کا نام محمّد روحان رکھنا چاہتا ہوں،  میری رہنمائی فرمائیں۔

میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش ٢ اپریل ٢٠٢١ ہے ۔

جواب

روحان  (’’راء‘‘پر زبر  اور واو ساکنہ کے ساتھ  )کے معنی : رزق، روزی، خوشبو دار پھول  کے ہیں، اس تلفظ کے ساتھ  "محمد رَوحان"  نام رکھنا درست ہے۔

البتہ ’’روحان‘‘ (را پر پیش اور واو  ساکنہ کے ساتھ جو کہ  ) ’’روح‘‘  کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی آتے ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی انسان کے جزء ترکیبی ’’روح‘‘ ہی ہے،  پس  ’’روحان‘‘ کا معنی : ’’دو روحیں‘‘ ہوگا، لہذا اس تلفظ کے ساتھ   یہ نام رکھنا درست نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201212

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں