بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد راحم نام رکھنا کیسا ہے ؟


سوال

محمد راحم نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

’’راحم‘‘ کامعنیٰ ہے’’کسی پر مہربانی کرنے والا، شفقت کرنے والا، رحم کرنے والا‘‘۔

(القاموس الوحید، رحم، ص:۶۰۹، ط: ادارہ اسلامیات)

مذکورہ  معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا شرعاً درست ہے۔

البتہ عر بی زبان میں ’’راحم ‘‘ کے بجائے ’’رحیم‘‘ کا لفظ زیادہ  استعمال ہوتاہے، اسی لیے بہتر یہ ہے کہ ’’عبدالرحیم‘‘ یا ’’محمد رحیم‘‘ نام رکھا جائے۔

تاج العروس میں ہے:

"والرحيم قد يكون بمعنى المرحوم كما يكون بمعنى الراحم، قال عملس ابن عقيل:(فأما إذا عضت بك الحرب عضة ... فإنك معطوف عليك رحيم)."

(رحم، ج: 32، ص: 234، ط: التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں