بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد قوسین نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد قوسین نام رکھنا کیسا هے؟

جواب

محمد قوسین نام رکھنا مناسب نہیں؛ کیونکہ قوسین قوس کی تثنیہ ہے،  اور قوس کمان اور منحنی(ٹیڑھے اور ترچھی) چیز کو کہا جاتا ہے، اس طرح علامات الترقیم کی ایک علامت کو بھی قوسین کہاجاتا ہے کیونکہ وہ بھی منحنی ہوتا ہے۔لہذا صرف محمد نام رکھدیا جائے، یا جامعہ کےویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں  کے سیکشن سے کسی نام کا انتخاب کرکے نام رکھا جائے۔ 

"قَوْس [مفرد]: ج أقواس (لغير المصدر) وقِسِيّ (لغير المصدر):   1 - مصدر قاسَ. 2 - آلة على شكل نصف دائرة تُرمى بها السهامُ، وهي عود مُنحَنٍ يصل بين طرفيه وترٌ (تذكّر وتؤنّث) "لم يبق في قوس صبري منزع- {فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى} " ° أعطِ القوسَ باريها [مثل]: دَع الأمرَ إلى صاحبه، فوّضه إلى مَنْ يُحْسِنُه- رموهم عن قوس واحد: مثل في الاتِّفاق- قاب القَوْس: ما بين المِقبَض وطرف القوس.

3 - كلّ ما كان منحنيًا على شكل القوس "قوس جسْر/ حاجبيه- قوس دائرة: جزء منها".   4 - علامة من علامات الكتابة تستعمل في شرح عبارة "وضع الكلمة بين قوسين".

(معجم اللغة العربية المعاصرة:  مادة ق، و، س (3/ 1870)، ط. عالم الكتب، الطبعة الأولى: 1429 هـ = 2008 م)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405101633

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں