محمد مصطفی نام رکھنا کیسا ہے ؟ کیا یہ نام بھاری تو نہیں ہے ؟
محمدہمارے پیارےنبی( صلی اللہ علیہ وسلم) کانام ہے، اس کا معنی ہے وہ شخصیت جس کی تعریف کی گئی ہو،مصطفی بھی آپ (علیہ الصلاۃ والسلام) کی صفت ہے، اس کا معنی ہےبرگزیدہ ،چنا ہوا،لہذا محمد مصطفی نام رکھنا صحیح ہےاور یہ بابرکت نام ہے،نام کے بھاری ہونے کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله أحب الأسماء إلخ) هذا لفظ حديث رواه مسلم وأبو داود والترمذي وغيرهم عن ابن عمر مرفوعا. قال المناوي وعبد الله: أفضل مطلقا حتى من عبد الرحمن، وأفضلها بعدهما محمد."
(كتاب الحظروالإباحة، باب الاستبراءوغيره،فصل في البيع، ج:6، ص:417، ط:سعيد)
فیروزاللغات اردو میں ہے:
"محمد:(1)تعریف کیا گیا،(2) پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک۔"
وفیہ ایضاً:
"مصطفی:(1)انتخاب کیا ہوا، برگزیدہ، (2)حضرت محمدرسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا لقب۔"
(فیروز اللغات اردوجدید، ، فیروز سنزلمیٹڈ، لاہور، کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144409100777
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن