بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’محمد مومن‘‘ یا ’’مومن بن عامر‘‘ نام رکھنے کا حکم


سوال

محمد مومن یا مومن بن عامر نام رکھا جا سکتا ہے؟ رہنمائی فرما دیں

جواب

مومن بمعنی:  امن میں ہونا، امن دینا، بے خوف ہونا، یقین کرنا، تصدیق کرنا، ایمان لانا، مان لینا۔ (القاموس الوحید ص: ۱۳۶ط: ادارہ اسلامیات)

لہذا  لڑکے کا نام "محمد مومن" یا "مومن بن عامر"  رکھنا درست ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ مومن نام کے ساتھ بھی "عبد"  کا لفظ استعمال کیا جائے یعنی "عبد المومن"  یا " محمد عبد المؤمن" نام رھا جائے۔ کیوں کہ یہ نام (مومن) اللہ تعالیٰ کے ان صفاتی ناموں میں سے ہے جو صفاتی نام اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندوں کے لئے بھی استعمال ہوسکتے  ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں