بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد مہد رضا نام کا مطلب


سوال

محمد مہد رضا کا مطلب بتا دیں۔

جواب

"محمد" نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم  کا نام ِ مبارک ہے، اس کا لغوی معنی ہے بہت تعریف کیا جانے والا شخص۔

"مَہد" ("م" پر زبر اور "ہ" کے سکون کے ساتھ)  کے معنی ہیں : (1) بچہ کا گہوارہ ( بچوں کا جھولا) ( 2 ) نرم وہم وار زمین ۔

"رضا" کا معنی ہے : خُوشی ، رغبت، (دل کی) خوشنودی ، مرضی. مصلحت۔ (نوٹ: اردو میں "رضا" کے لفظ میں "ر" پر زبر اور زیر دونوں آتے ہیں، جب کہ عربی میں صرف زیر کے ساتھ ہی  آتا ہے۔ملاحظہ ہو: فیروز اللغات، ص:712) 

چناں چہ بچہ کا نام "محمد مہد رضا" رکھنا درست ہے۔

"القاموس المحيط" میں ہے:

"المهد: الموضع يهيأ للصبي، ويوطأ، والأرض، كالمهاد، ج: مهود."

(باب الدال، فصل الميم، ص:320، ط:مؤسسة الرسالة)

و فیہ ایضاً:

"يرضى ‌رضا ورضوانا، ويضمان، ومرضاة: ضد سخط."

(باب الواو و الياء، فصل الراء، ص:1288، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں