بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ابن حنفیہ کا تعارف


سوال

محمد حنفیہ کون ہیں؟ کیا یہ بھی حضرت علی کی اولاد سے ہیں؟

جواب

"محمد ابن حنفیہ" حضرت علی کرّم اللہ وجہہ کے بیٹے ہیں، جن کا اصل نام  "محمد ابنِ علی ابن ابی طالب" ہے ، لیکن یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے نہیں، بلکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایک باندی سے ہیں جن کا نام "خولہ بنت جعفر بن قیس الحنفیہ" تھا، محمد ابنِ علی ابن ابی طالب کو "محمد ابنِ حنفیہ" یا "محمد الحنفیہ" ان کی والدہ کی طرف منسوب کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تاکہ کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں۔

كشف اللثام شرح عمدة الأحكام میں ہے:

"(هو) محمد المشهور بـ (ابن الحنفية) ... فهو محمد بن علي بن أبي طالب - رضي الله عنه -. وأمه: الحنفية: أم ولد علي - رضي الله عنه -. ولد محمد هذا في خلافة الصديق -في أرجح الأقوال على المعتمد-، وعليه اقتصر البرماوي في "نظم رجال العمدة" وقيل: في أواخر خلافة عمر - رضي الله عنه - ... وأما أم محمدٍ الحنفيةُ: فاسمها خَوْلَةُ بنتُ جعفرِ بنِ قيس، من بني حنيفةَ بنِ لُجَيْم -بضم اللام وفتح الجيم وسكون الياء . واسم حنيفة: أُثَيْل -بضم الهمزة وفتح المثلثة-، قيل له: حنيفة؛ لأن الأحزنَ بنَ عوف العبديَّ ضربه على رجله، فحنفها، وضرب حنيفةُ الأحزن، فجذمه بالسيف، فسمي: جذيمة. وبنو حنيفة: قبيلة كبيرة تولوا باليمامة . وكانت وقعة اليمامة التي فيها سبيُ بني حنيفة سنة إحدى عشرة؛ وذلك بعد وفاة النبي - صلى الله عليه وسلم - في أول خلافة الصديق، فوهب خولةَ لعليٍّ - رضي الله عنه -، فأولدها محمداً هذا، والله تعالى الموفق."

(كتاب الطهارة، باب الجنابة، 1/ 457، ط: دار النوادر - سوريا)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100837

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں