بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حسام خان نام رکھنا


سوال

 "محمد حسام خان" یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس کے معنی کیا ہے ؟ ح کے اوپر ( زبر) ہے ؟ یا ح کے اوپر ( پیش)؟یعنی انگلش میں اسپیلنگ کیا ہوگی؟ (Hassam / Hussam)

جواب

حُسَام کا صحیح تلفظ حاء کےاوپر( پیش )اور سین کے(زبر) کے ساتھ ہے ،سین پر تشدید درست نہیں، انگلش اسپیلنگ Husamہے ،اس کا معنی ہےتیز تلوار، لڑکے کا یہ نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب میں ہے : 

"حسم: الحسم: القطع، حسمه يحسمه حسما فانحسم: قطعه. وحسم العرق: قطعه ثم كواه لئلا يسيل دمه، وهو الحسم. وحسم الداء: قطعه بالدواء. وفي الحديث:عليكم بالصوم فإنه محسمة للعرق ومذهبة للأشرأي مقطعة للنكاح؛ وقال الأزهري: أي مجفرة مقطعة للباه. والحسام: السيف القاطع. وسيف ‌حسام: قاطع، وكذلك مدية ‌حسام كما قالوا مدية هذام وجراز؛ حكاه سيبويه."

 (فصل الحاء المهملة ج : 12 ص : 134 ط : دارصادر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144312100546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں