بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حسنین، محمد طلحہ اور جان ولی خان نام رکھنا


سوال

1- محمد حسنین اور محمد طلحہ بچوں کے لیے یہ نام اچھے ہیں؟ اور ان دونوں ناموں کے معانی بھی بتائیں!

2- جان ولی خان نام کا معنی کیا ہے؟ اور آیا یہ نام ٹھیک ہے؟

جواب

1- "محمد حسنین" نام رکھنا  درست ہے، یہ حسن اور حسین کا تثنیہ ہے، اس کے معنیٰ ہیں اچھے لوگ۔

"محمد طلحہ" نام رکھنا بھی درست ہے، بلکہ یہ نام ایک عشرہ مبشرہ میں سے ایک جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا بھی ہے، اس لیے اس نام کی فضیلت کے لیے یہ کافی ہے۔ باقی "طلحہ" ایک خاص قسم کے درخت کا نام ہے، اسی طرح کیلے کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔ 

2- "جان ولی خان" کا ایک معنی "ولی خان کی جان" ہو سکتا ہے، اس کے بجائے اگر "ولی اللہ خان" یا صرف "ولی اللہ" نام رکھ لیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔

معجم اللغة العربية المعاصرة (2/ 1408):

"ط ل ح

طَلْح [جمع]: جج طلوح، مف طلحة:

1 - شجر ضخم، كثير الورق، شديد الخضرة، طويل الشَّوك، له زهرة طيّبة الرِّيح، وثمرة تتغذّى عليها الإبل "ترعى الإبلُ الطَّلْحَ- {وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ} ".

2 - موز " {وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ}".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں