بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حنظلہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد حنظلہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اورنام کامعني  ومطلب کیا ہے؟

جواب

"محمد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا،"محمد" حضورِ اکرم -صلی اللہ علیہ وسلم- کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منتخب فرمایااورحنظلہ :حنظل سے نکلا ہے: اندرائن کا درخت، جس کاپھل نارنگی جیساہوتاہے، مگر اندر سے انتہائی تلخ ہوتا ہے ،یہ ایک صحابی - رضی اللہ عنہ - كا نام ہے،یہ بات واضح رہے کہ انبیاء کرام  -علیہم السلام- اور صحابہ -رضوان اللہ علیہم اجمعین- کے ناموں میں نام کے معنی نہیں دیکھے جاتے، بلکہ صحابہ کا نام ہونے کی وجہ سے ان ناموں سے بچوں کا نام رکھا جاتا ہے، لہذا  بچے کا نام "محمد  حنظلہ"  رکھنا نہ  صرف  درست  بلکہ  باعث  خیر وبرکت ہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"محمد: بہت تعریف کیاجانے والا،نبی  اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء حسنی میں سے مشہور اسم مبارک۔"

 (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

فتاوی شامی میں ہے:

"قال المناوي وعبد الله: أفضل مطلقا حتى من عبد الرحمن، وأفضلها بعدهما محمد، ثم أحمد ثم إبراهيم اهـ".

(کتاب الحظر والاباحة، باب الاستبراء وغيره، ج:6، ص:417، ط:دارالکتب العلمیة)

القاموس  الوحید میں ہے:

"الحنظل:اندرائن کا درخت، جس کاپھل نارنگی جیسا مگر اندر سے انتہائی تلخ ہوتا ہے۔"

 (القاموس الوحید، المادّہ: حنظل، ص:383، ط:ادارۃ الاسلامیات)

في المعجم الوسیط: 

"(الحنظل) نبت مفترش ثمرته فی حجم البرتقالة ولونھا فیھا لب شدید المرارة."

(باب الحاء،ج:1،ص:202،ط: دار الدعوۃ)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144406100837

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں