بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد فاروق اور پوردل خان نام رکھنا


سوال

1- فاروق نام حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا لقب تھا تو یہ نام صحابہ کے زمرے میں آتا ہے؟ فاروق سے پہلے محمد رکھ سکتے ہیں؟

2- "پوردل خان" نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

1- حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا لقب "فاروق" تھا، اور فاروق چوں کہ صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا لقب ہے؛ اس لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لقب پر  "فاروق" نام رکھنا بلا شبہ  برکت کا باعث ہے، نیز اس سے پہلے "محمد" لگانا  بھی درست ہے۔

2- باقی "پوردل خان"  کا معنیٰ متداول لغات کی کتب میں ہمیں نہیں مل سکا،  اس لیے بہتر ہو گا کہ صحابہ کے ناموں پر ہی نام رکھ لیا جائے،  یا کوئی ایسا نام رکھا جائے جس کا معنیٰ اچھا ہو، اگر "پوردل خان" کا معنیٰ بھی کسی دوسری زبان یا لغت میں مناسب اور اچھا ہو تو یہ نام رکھنا ممنوع نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں