بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد فخرالزمان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد فخرالزمان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

محمد فخرالزمان نام رکھنا جائز ہے،البتہ  بہتر یہ ہے کہ انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابۂ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور اولیاءِ عظام رحمہم اللہ    میں سے کسی  کےنام پر بچے کانام رکھا جائے ۔ 

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم»."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 287/4، ط: المتبة العصرية)

ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"

وفیہ ایضًا:

"عن أبي وهب الجشمي، وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله، وعبد الرحمن."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 287/4، ط: المتبة العصرية)

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم انبیاء کرام کے ناموں پر (اپنے بچوں کے نام) رکھو اور سب سے زیادہ محبوب نام اللہ تعالٰی کے نزدیک عبداللہ اور عبد الرحمٰن ہیں۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100728

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں