بچے کا نام محمد فیض رکھیں یا فیض بن ابو بکر ؟
کسی بھی نام سے پہلے ’’محمد‘‘ لگانا باعثِ خیر و برکت ہے، البتہ ’’محمد‘‘ نام رکھنے کے جو اصل فضائل اور برکات ہیں وہ اس صورت میں حاصل ہوں گے جب صرف نام ہی محمد رکھا جائے، باقی فیض سے پہلے "محمد" نام لگانا شرعا درست ہے۔
اور "محمد فیض" یا "فیض بن ابو بکر" دونوں نام رکھ سکتے ہیں، البتہ باعث برکت "محمد فیض" ہے اور فیض کا معنی ہے: بہت زیادہ، نفع، فائدہ، خیر و برکت
(القاموس الوحید ، ص :۱۲۶۶، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)، (سیراعلام النبلاء، ج:۸، ص:۲۷۵، ط:مؤسسۃالرسالۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503100267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن