بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد عیسی نام رکھنا اور اس کا معنی/ والدین کا بچوں کی طرف سے قربانی کرنا


سوال

1 : محمد عیسی نام کیسا ہے اور  اس کے کیا معنی ہیں؟

2 : عید الاضحی پر والدین بچوں کا حصہ ڈال سکتے ہیں؟

جواب

1 : لفظِ  عیسی کی اصل  "ایشوع"  یا  "یشوع"  ہے جو  کہ سریانی یا عبرانی زبان کا لفظ ہے،  اس کے تین  معانی  بیان  کیے  گئے  ہیں :

1 : سردار ۔۔۔ 2 : نجات دلانے والا۔۔۔3 : ایسی سفیدی جس کے اوپر لالی ہو۔

عیسی اللہ کے ایک جلیل القدر نبی  علیہ السلام کا نام  ہے اور  "محمد"  اللہ  تعالی کے آخری نبی  علیہ الصلاۃ و السلام کا نام ہے؛  لہذا "محمد عیسی"  نام رکھنا بہت بابرکت ہے۔

2 : واضح رہے کہ قربانی واجب ہونے کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط بالغ ہونا ہے، پس اگر کوئی نابالغ  بچہ مال دار ہو تو  اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کے والد پر اپنے نابالغ بچہ کی طرف سے قربانی کرنا لازم ہوگا۔ البتہ اگر کوئی والد اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے از خود قربانی کرنا چاہے تو نفلی طور پر کرسکتا ہے،اس پر وہ اجروثواب کا مستحق ہوگا۔ 

التفسير المظهري (2 ق 1 / 49):

"عيسى لفظ عبرانى قيل: هو معرب اليشوع بمعنى السيد."

التفسير المنير للزحيلي (16 / 89):

"عيسى: هو عبد الله ورسوله، وكلمته ألقاها إلى مريم، وروح منه، وهو آخر أنبياء بني إسرائيل، ذكر اسمه في القرآن بلفظ المسيح وهو لقب له، وبلفظ عيسى وهو اسمه، وهو بالعبرية «يشوع» أي المخلّص، أي يخلص النصارى- في زعمهم- من الخطيئة، وذكر بلفظ ابن مريم."

تفسير البيضاوي = أنوار التنزيل وأسرار التأويل (2 / 17):

"{يا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ} المسيح لقبه وهو من الألقاب المشرفة كالصديق وأصله بالعبرية مشيحا معناه: المبارك، وعيسى معرب ايشوع واشتقاقهما من المسح لأنه مسح بالبركة أو بما طهره من الذنوب، أو مسح الأرض ولم يقم في موضع، أو مسحه جبريل، ومن العيس وهو بياض يعلوه حمرة، تكلف لا طائل تحته."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 316):

"(ويضحي عن ولده الصغير من ماله) صححه في الهداية (وقيل: لا) صححه في الكافي. قال: وليس للأب أن يفعله من مال طفله، ورجحه ابن الشحنة.
قلت: وهو المعتمد لما في متن مواهب الرحمن من أنه أصح ما يفتى به. وعلله في البرهان بأنه إن كان المقصود الإتلاف فالأب لا يملكه في مال ولده كالعتق أو التصدق باللحم فمال الصبي لايحتمل صدقة التطوع، وعزاه للمبسوط فليحفظ". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں