محمد اریز اسد کا مطلب بتا دیں، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
"اریز" کا معنی ہے: "آسمان سے گرنے والی برف، قوم کا سردار، ٹھنڈا دن" اور "اسد" کا معنی ہے: "شیر"، لہٰذا "محمد اریز اسد" نام رکھنا درست ہے۔
القاموس المحیط میں ہے:
"والأريز: الصقيع، وعميد القوم، واليوم البارد."
(القاموس المحیط، ص:502، ط:مؤسسة الرسالة)
القاموس الوحید میں ہے:
"الصقیع: پالا جو شب میں آسمان سے گر کر زمین پر جم جاتا ہے، آسمان سے گرنے والی برف۔"
(القاموس الوحید، ص:933، ط:ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101459
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن