بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد آریان نام کا معنی ومطلب


سوال

میرے بیٹے کا نام محمد آریان ہے ،اس  نام کے معنی اور مطلب بتادیں ۔

جواب

"آریان"( الف مدہ کے ساتھ)  یہ عربی زبان کا لفظ نہیں ہے، یہ کسی یونانی مؤرخ کا نام رہا ہے۔تفصیل کے  لیے جامعہ  کی ویب سائٹ پر :

آریان اور ایشال کا معنی کےعنوان سے موجود فتوی ملاحظہ فرمائے۔

اور "اَرَیَان"  ( الف مدہ  کے بغیر)  اس کا معني عربی میں ٹیکس کا آتا ہے۔

"(س) في حديث عبد الرحمن النخعي «لو كان رأي الناس مثل رأيك ما أدى الأريان» هو الخراج والإتاوة، وهو اسم واحد كالشيطان".

(النهاية في غريب الحديث: مادة : أرى (1/ 43)، ط. المكتبة العلمية - بيروت، 1399هـ = 1979م) 

  بہتر یہ ہےکہ نام تبدیل کیا جائے، اور انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سےکسی نام کا انتخاب کرکے بچے کا نام   رکھا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں