بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ربیع الاول 1446ھ 09 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

انوش نام رکھنا


سوال

 میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’محمد انوش‘‘ رکھا ہے، میں اس کا کئی جگہ معنی تلاش کیا، کچھ جگہ اردو الفاظ کا ذکر ملا، اور کچھ جگہ عربی کا لفظ  ملا، اور اس کے ساتھ بعض پرانی روایت کے مطابق پتا چلا کہ یہ حضرت شیث علیہ السلام کے بیٹے کا نام تھا۔ برائے مہربانی آپ اس نام کے بارے میں رہنمائی فرمائیں!

جواب

"انوش"  (أَنُوْشْ)کا معنی ہے: "سچاانسان" اور یہ حضرت شیث علیہ السلام کے صاحب زادے تھے، لہذا اپنے بیٹے کا نام ’’محمد انوش‘‘ رکھنا درست ہے۔

تاج العروس من جواهر القاموس میں ہے:

"أَنُوش ، كصَبُور ، ابنُ شِيثِ بنِ آدَمَ عليه السلام ، وهو أَبو قَيْنَانَ ، وقد ذَكَره المصنّف في ق ي ن ، ومعناه الصّادِقُ ، ويُقَال يَانِشُ ، كصاحِب وآدَم ، ويقال *!إِنُوش ، بِكسر الهَمْزَة ، بمعنى إنْسان . أَ و ش."

(المادة:أ.ن.ش، ج:17، ص:67، ط:دارالهداية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں